یونس خان کیلئے نئی مشکل، ٹیم میں شامل کئے جانے پر کوچ نے کوچنگ چھوڑنے کی دھمکی دیدی

یونس خان کیلئے نئی مشکل، ٹیم میں شامل کئے جانے پر کوچ نے کوچنگ چھوڑنے کی ...
یونس خان کیلئے نئی مشکل، ٹیم میں شامل کئے جانے پر کوچ نے کوچنگ چھوڑنے کی دھمکی دیدی

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کپ میں شامل خیبرپختونخواہ کی ٹیم کے کوچ کبیر خان نے یونس خان کو کھیلانے کی صورت میں کوچنگ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کبیر خان نے ٹیم مینجمنٹ کو بتا دیا ہے کہ اگر یونس خان کو ٹیم میں کھیلایا گیا تو وہ ٹیم کی کوچنگ چھوڑ دیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یونس خان نے ٹیم میٹنگ میں کبیر خان کے ساتھ بدتمیزی کی تھی جبکہ ان کا رویہ ساتھی کرکٹرز کے ساتھ بھی برا تھا اور یہی وجہ ہے کہ کبیر خان یونس خان کی موجودگی میں کوچنگ سے انکاری ہیں۔

واضح رہے کہ یونس خان نے ایمپائرز کے غلط فیصلوں اور دیگر معاملات پر خود کو پاکستان کپ سے الگ کر رکھا ہے جس کے بعد خیبرپختونخواہ ٹیم کی قیادت احمد شہزاد کر رہے ہیں۔

مزید :

کھیل -