تم کسی مخصوص گروہ کے لوگوں پر پابندی عائد نہیں کر سکتے،پریانکا چوپڑاکی ٹرمپ پر کڑی تنقید
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)کونٹیکو اسٹار پریانکا چوپڑا نے امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکا میں مسلمانوں پر پابندی کے بیان کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تم کسی مخصوص گروہ کے لوگوں پر پابندی عائد نہیں کر سکتے۔خلیج ٹائمز کے مطابق پریانکا چوپڑا نے منگل کی شب ٹائم گالا 100 کے دوران بات کرتے ہوئے کہا کہ ”ان کے خیال میں کسی پر پابندی عائد نہیں کی جاسکتی، کسی مخصوص گروہ کے لوگوں کیخلاف ایسی بات کرنا دقیانوسی سوچ ہے“۔پریانکا نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف لڑائی اتنی پیچیدہ ہوگئی ہے کہ” آپ مزید کسی گروہ یا فرقے پر دہشتگردی کا لیبل نہیں لگا سکتے “۔
خیبر پختونخوا حکومت نے فلم ’ مالک ‘ کی اپنے صوبے میں نمائش کا عندیہ دے دیا
واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا کو حال ہی میں ٹائم میگزین کی 100 بااثر شخصیات میں شامل کیا گیا ہے۔ وہ یہ فہرست آسکر انعام یافتہ اداکار لی نارڈو ڈی کیپریو ، فیس بک کے بانی مارک زکربرگ، امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر کے ساتھ شیئر کررہی ہیں۔
واضح رہے کہ بھارتی اداکارہ کا یہ بیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب امریکہ کے موجودہ صدر باراک اوباما نے پریانکا چوپڑا کو اپنے ہاں کھانے پر بلایا ہے اور اداکارہ نے بھی اس دعوت نامے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ وہ وائٹ ہائوس میں ڈنر پر جائیں گی ۔