تحریک انصاف کا حکومت مخالف جلسوں میں شدت لانے کا فیصلہ

تحریک انصاف کا حکومت مخالف جلسوں میں شدت لانے کا فیصلہ
تحریک انصاف کا حکومت مخالف جلسوں میں شدت لانے کا فیصلہ

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاناما لیکس پر ملکی سیاست میں پہلے ہی ہلچل مچی ہوئی ہے ایسے میں پاکستان تحریک انصاف نے پاناما لیکس پر حکومت مخالف جلسوں میں مزید تیزی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاجی جلسوں میں مزید شدت لانے کا مقصد عوام کو حکومت پر دباﺅکیلئے قائل کرنا ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سیاسی افراتفری کا عالم ہے۔حریف جماعتیں ایک دوسرے پر الزامات کی بھرمار کرنے میں مصروف ہیں ،ایسے میں پی ٹی آئی کی جانب سے حکومت کو مزید ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق تحریک انصاف آنے والے دنوں میں حکومت پر دباﺅ بڑھانے کیلئے صرف جلسوں میں شدت لائے گی ۔پی ٹی آئی کی جانب سے رمضان المبارک سے قبل احتجاجی تحریک کا پہلا مرحلہ مکمل کیا جائے گا۔اس دوران کئی شہروں میں جلسے جلوس اورریلیاں نکالی جائیں گی۔اس حوالے سے عمران خان آج لاہور آئیں گے اور آئندہ کیلئے حکمت عملی کے ساتھ ساتھ یکم مئی کو ہونے والے جلسہ پر تبادلہ خیال بھی کریں گے۔

مزید :

لاہور -اہم خبریں -