لیبیا : سمگلروں سے جھڑپوں میں متعدد مصری شہری ہلاک ہو گئے : وزارت خارجہ

لیبیا : سمگلروں سے جھڑپوں میں متعدد مصری شہری ہلاک ہو گئے : وزارت خارجہ
لیبیا : سمگلروں سے جھڑپوں میں متعدد مصری شہری ہلاک ہو گئے : وزارت خارجہ

  

قائرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) وسطی لیبیا میں سمگلروں سے جھڑپوں کے دوران متعددمصری شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مصری وزارت خارجہ کے ترجمان احمد ابو زید نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیبیا کے ٹاو¿ن ابن ولید میں جھڑپوں کے دوران 12 سے 16 غیر قانونی مصری تارکین وطن ہلاک ہوگئے ہیں جن کی شناخت اور لاشوں کی وطن واپسی کیلئے لیبیا کی انتظامیہ سے رابطہ کیا ہے۔

دوسری جانب مصر کے سرکاری اخبار الحمرہ العربی نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ مصری تارکین وطن اور لیبیا کے سمگلروں کے درمیان تنازع کے باعث 3 سملگر ہلاک ہوگئے تھےجس کے  بعد ان کے عزیزوں نے مصری شہریوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 16 مصری شہری ہلاک ہوگئے۔

لیبیا میں اقوام متحدہ کے سفیر مارٹن کوبلر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 'مقامی انتظامیہ واقعے کی تفتیش کرے اور انصاف کیا جائے'۔خیال رہے کہ عسکریت پسندوں نے 2011 لیبیا کے صدر معمر قذافی کی حکومت کو گرا کر اس پر قبضہ کرلیا تھا جس کے بعد ملک میں عسکری انتشار میں اضافہ ہوتا گیا جس میں ہزاروں افراد ہلاک اور بے گھر ہوگئے اور لیبیا، مشرق وسطیٰ اور افریقہ سے یورپ جانے والے غیر ملکی تارکین وطن کیلئے اہم راستہ بن گیا۔

مزید :

بین الاقوامی -