پاکستان کواسکا چوری شدہ تاریخی فن پارہ واپس مل گیا

پاکستان کواسکا چوری شدہ تاریخی فن پارہ واپس مل گیا
پاکستان کواسکا چوری شدہ تاریخی فن پارہ واپس مل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی حکام نے 1980 کی دہائی میں پاکستان سے چرایا جانے والاگندھارا تہذیب کا تاریخی اور نادر فن پارہ  پاکستان کو واپس کر دیا ۔دوسری صدی کے اس نادر نمونے میں گوتم بدھ کے پیروں کے نشان اور چند مذہبی علامات کندہ ہیں۔یہ نمونہ پاکستان کی وادی سوات سے چوری کیا گیا اور بعد میں اسے امریکہ سمگل کر دیا گیا تھا۔

جاپان سے تعلق رکھنے والے نوادرات کے تاجر نے اس قدیم نمونے کو ٹوکیو سے امریکہ منتقل کروایا ۔ انہوں نے چوری ہونے والے نمونے کو اپنے تحویل میں رکھنے کا اعتراف کیا تھا۔توقع تھی کہ نیلامی کے دوران یہ دس لاکھ ڈالر تک فروخت ہو جائے گا لیکن نیویارک کے حکام نے نیلامی روک دی تھی۔نیویارک کے سرکاری وکیلوں نے بدھ کو ایک تقریب کے دوران فن پارہ پاکستانی سفارت خانے کے نائب سربراہ رضوان سعید شیخ کو دیا۔

بی بی سی کے مطابق رضوان شیخ کا کہنا تھا کہ ’پاکستان کی ثقافتی تاریخ کا ایک بہت اہم جزو ہے، فی الحال اسے نیویارک میں رکھا جائے گا اور ممکن ہے کہ اس کی نمائش بھی کی جائے۔‘مین ہیٹن کے ڈسٹرکٹ اٹارنی سائرس وینس کا کہنا تھا کہ ’ یہ جائیداد کے ٹکڑے سے کہیں زیادہ قیمتی ہے۔‘ انھوں نے خبر رساں ادارے اے پی کو بتایا کہ ’یہ ایک قدیم نوادرات ہے جو پاکستان کی تاریخ اور ثقافت کی عکاسی کرتی ہے اور اس کی واپسی پر خوشی منانی چاہیے۔‘

نودرات کے کاروبار سے منسلک جاپانی تاجر کا کہنا تھا کہ انھوں نے پاکستانی نوادرات کو محفوظ رکھنے کی خاطر اسے چرایا لیکن ماہرین نے اس وجہ کو رد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اس کام کے لیے پہلے سے نظام موجود ہے۔جاپانی تاجر نے پانچ ہزار ڈالر جرمانہ دیا اور جیل میں سزا کاٹنے کے بعد وہ ازخود امریکہ چھوڑ گئے۔

مزید :

قومی -