سعودی عرب پہنچنے والے غیرملکی مسافروں سے ایئرپورٹ پر ایسی شرمناک چیز برآمد کہ کسٹم حکام بھی دنگ رہ گئے

سعودی عرب پہنچنے والے غیرملکی مسافروں سے ایئرپورٹ پر ایسی شرمناک چیز برآمد ...
سعودی عرب پہنچنے والے غیرملکی مسافروں سے ایئرپورٹ پر ایسی شرمناک چیز برآمد کہ کسٹم حکام بھی دنگ رہ گئے

  

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے ایئرپورٹ پر دو الگ الگ پروازوں سے پہنچنے والے مسافروں کے سامان سے 2800مانع حمل گولیاں برآمد ہونے پر کسٹم حکام نے فوری طورپر حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردیں ۔

ایمریٹس 24/7ویب سائٹ کے مطابق سعودی کسٹمز حکام نے مغربی بحرہ اسود کی یانبو (Yanbu) بندرگاہ کے ایئرپورٹ پر دو مسافروں کے سامان سے 2800مانع حمل گولیاں برآمد کر لیں اور گلف ریاست میں ممنوعہ ادویات کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ۔

صدر بن گیا تو ’ اسلام‘ ہدف ہوگا،جن ممالک کا دفاع کرتے ہیں، ان سے قیمت لیں گے،ٹرمپ نے خارجہ پالیسی کا اعلان کردیا

کسٹمز انسپکٹرز نے ایک واقعہ میں شہر میں آنے والے ایک تارک وطن مسافر کے سامان سے 1792مانع حمل گولیاں برآمد کیں۔انہوں نے چند گھنٹو ں بعد ہی اسی ایئرپورٹ پر ہی ایک اور مسافر کے بیگ سے 1008مانع حمل گولیاں برآمد کر لیں۔بتایا گیا ہے کہ دونوں مسافروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ۔

پاکستان بھارت کیخلاف ایف 16جنگی طیارے استعمال کرسکتا ہے،امریکی سینیٹ نے فراہمی ملتوی کردی: بھارتی اخبار

مزید :

عرب دنیا -