سعودی عرب میں کمپنی منیجرنے احتجاجی ملازمین پر گاڑی چڑھا دی، ایک ورکر موقع پر ہی دم توڑ گیا ،دوسرا شدید زخمی

سعودی عرب میں کمپنی منیجرنے احتجاجی ملازمین پر گاڑی چڑھا دی، ایک ورکر موقع ...
سعودی عرب میں کمپنی منیجرنے احتجاجی ملازمین پر گاڑی چڑھا دی، ایک ورکر موقع پر ہی دم توڑ گیا ،دوسرا شدید زخمی

  

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں ایک کمپنی منیجرنے احتجاج کرنے والے ملازمین پر گاڑی چڑھا دی، ایک ورکر موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہواہے ۔ایمریٹس 24/7ویب سائٹ کے مطابق کمپنی کے ملازمین اپنی اجرتوں کے لئے مظاہرہ کر رہے تھے کہ منیجر نے گاڑی بھگانے کی کوشش کی اور اس دوران ایک ورکرکو کچل ڈالا۔

سعودی عرب میں مقیم تارکین وطن کی بائیو میٹرک تصدیق کیلئے 3مقامات مختص ،کون کہاں تصدیق کرسکتاہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

مغربی بحرہ اسودکے قریب جدہ کی بندرگاہ میں واقع کمپنی کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے ، منیجر نے پہلے کمپنی کے ملازمین سے مذاکرات کرنے کی کوشش کی تاہم جب ورکرز کی جانب سے گھیراﺅ کئے جانے کی کوشش کی گئی تو اس نے گاڑی دوڑا دی ۔عربی زبان کے روزنامہ سبق کے مطابق ”منیجر کی جانب سے دو ورکرز پر گاڑی چڑھا دینے کے باعث ایک ورکرموقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت نازک ہے ، دوسری جانب پولیس واقعہ کی تفتیش کر رہی ہے “۔

صدر بن گیا تو ’ اسلام‘ ہدف ہوگا،جن ممالک کا دفاع کرتے ہیں، ان سے قیمت لیں گے،ٹرمپ نے خارجہ پالیسی کا اعلان کردیا

مزید :

عرب دنیا -