معدے کی تکلیف، مولانا فضل الرحمان کو پمز ہسپتال میں داخل کرادیا گیا

معدے کی تکلیف، مولانا فضل الرحمان کو پمز ہسپتال میں داخل کرادیا گیا
معدے کی تکلیف، مولانا فضل الرحمان کو پمز ہسپتال میں داخل کرادیا گیا

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو معدے کی تکلیف کی وجہ سے پمز ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مولانا فضل الرحمان کو وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد معدے میں شدید تکلیف ہوئی جس پر انہیں فوری طور پر پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) ہسپتال لے جایا گیا ۔ پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں نے معائنہ کے بعد مولانا فضل الرحمان کی حالت کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے مزید علاج کیلئے شام تک ہسپتال میں ہی داخل کرلیا ہے۔ ڈاکٹروں نے مولانا فضل الرحمان کو ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد 3 روز تک  آرام کا بھی مشورہ دیا ہے۔

مزید :

قومی -