وزیر اعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ، نواز شریف نے پانا ما لیکس معاملے پر اپوزیشن جماعتوں میں اتفاق رائے پیدا کرنے کی ذمہ داری سونپ دی

وزیر اعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ، نواز شریف نے پانا ما لیکس معاملے ...
وزیر اعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ، نواز شریف نے پانا ما لیکس معاملے پر اپوزیشن جماعتوں میں اتفاق رائے پیدا کرنے کی ذمہ داری سونپ دی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نوازشریف سے مولانا فضل الرحمن نے ملاقات کی جس دوران پانا ما لیکس سمیت ملکی سیاسی صورتحال اور قومی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ دونوں رہنمائوں نے اپوزیشن کی جانب سے پیدا کردہ سیاسی بحران سے نمٹنے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا اور وزیر اعظم نے پانا ما لیکس معاملے پر اپوزیشن جماعتوں میں اتفاق رائے پیدا کرنے کی ذمہ داری مولانا فضل الرحمان کو سونپ دی ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں مولانا فضل الرحمان نے پانامہ لیکس پر جوڈیشل کمیشن کے قیام کے حوالے سے وزیر اعظم کے موقف کی تائید کرتے ہوئے اپنی حمایت کا یقین دلایا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن نے پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے وزیر اعظم کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا اعلان خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اچھی راویت ہے کہ وزیر اعظم نے خود کو احتساب کیلئے پیش کیا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -