اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4.41 روپے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز، سمری ارسال

اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4.41 روپے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز، ...
اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4.41 روپے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز، سمری ارسال

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4.41 روپے فی لیٹر تک اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھجوا دی ہے۔

اوگرا کی جانب سے بھجوائی گئی سمری میں پٹرول 3 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4.41 روپے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 1.16 روپے ، ہائی آکٹین کی قیمت میں 3.25 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1.34 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ وزارت پیٹرولیم کی منظوری کے بعد قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا جس کا اطلاق یکم مئی سے ہو گا۔

مزید :

بزنس -