سورن سنگھ قتل معاملہ :گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر اے این پی کے سابق سینٹر تفتیش کیلئے طلب

سورن سنگھ قتل معاملہ :گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر اے این پی کے سابق سینٹر ...
سورن سنگھ قتل معاملہ :گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر اے این پی کے سابق سینٹر تفتیش کیلئے طلب

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور سورن سنگھ کے قتل میں اے این پی کے سابق سینٹر کو بھی پولیس نے تفتیش کیلئے طلب کر لیا ۔

ڈی پی او بونیر کا کہنا ہے کہ سورن سنگھ کے قتل کی تفتیش کیلئے سابق سینٹر امرجیت ملہوترا کو بھی طلب کیا گیا ہے اور ان سے قتل کے حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ سورن سنگھ قتل میں گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر اے این پی کے سابق سینٹر کو بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے اوران سے تفتیش کے دوران اہم انکشافات سامنے آسکتے ہیں ۔ اس سے قبل پولیس نے پی ٹی آئی کے کونسلر بلدیو کمار کو بھی گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر گرفتار کیا تھا اور ان سے بھی تفتیش جاری ہے ۔

مزید :

پشاور -