امریکہ میں دوسالہ بچے کی فائرنگ سے اس کی ماں ہلاک

امریکہ میں دوسالہ بچے کی فائرنگ سے اس کی ماں ہلاک
امریکہ میں دوسالہ بچے کی فائرنگ سے اس کی ماں ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ میں دوسالہ بچے کے ہاتھ سے پستول چل جانے پر اسکی ماںہلاک ہوگئی۔یہ واقعہ امریکی ریاست وسکانسن کے شہر مِلواکی میں اس وقت پیش آیا جب ہلاک ہونے والی خاتون پیٹرس پرائس اپنے ساتھی کی گاڑی چلا رہی تھیں۔خاتون کا ساتھی ایک سکیورٹی گارڈ تھا اور اس کا پستول گاڑی کی پچھلی نشست پر رہ گیا تھا۔

ہلاک ہونے والے خاتون کے والد کے مطابق پیٹرس کے ساتھ کار میں بیٹھے دو سالہ بیٹے کو یہ پستول مل گیا اور اس سے حادثاتی طور پر چل گیا جس کی وجہ سے میری بیٹی چل بسی۔پولیس کے مطابق مقامی شاہراہ پر گاڑی چلاتے ہوئے پیٹرس پرائس کو پشت پر ایک گولی لگی۔پولیس کے مطابق گاڑی میں پرائس کی والدہ اور ان کا ایک برس کا دوسرا بیٹا بھی موجود تھا۔پرائس کے والد کے مطابق پرائس کی ایک بڑی بیٹی بھی تھی۔

گذشتہ ماہ فلوریڈا میں بھی اس نوعیت کا ایک واقعہ پیش آیا تھا جس میں چار سالہ بچے نے اپنی ماں کو گولی مار دی تھی۔حکام کے مطابق گاڑی کی سیٹ کے نیچے رکھا پستول سرک کر کے پیچھے چلا گیا اور وہاں بیٹھے بچے نے بیلٹ کھول کر اسے پکڑ لیا اور اس سے گولی چل گئی۔ اس حادثے میں خاتون کی جان بچ گئی تھی۔