سعودی عرب میں طوفانی بارشیں اور آندھی، ایک شخص جاں بحق

سعودی عرب میں طوفانی بارشیں اور آندھی، ایک شخص جاں بحق
سعودی عرب میں طوفانی بارشیں اور آندھی، ایک شخص جاں بحق

  

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودب عرب میں طوفانی بارشوں اور آندھی کے باعث ایک معتمر جاں بحق اور کم از کم 6 زخمی ہو گئے ہیں جنہیں طبی امدادکیلئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔

العربیہ کے مطابق مسجد الحرام کے قریب تیز ہوا کے باعث ہوٹل کی کھڑکی ٹوٹ نیچے گر گئی جس کے نتیجے میں وہاں موجود 6 عازمین عمرہ زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونےوالے 6 میں سے 3 معتمرین کو شاہ فیصل ہسپتال اور ایک کو اجیاد میڈیکل کمپلیکس میں داخل کیا گیا ہے۔ 2 معتمرین کو معمولی زخم آئے تھے جنہیں موقع پر ہی طبی امداد فراہم کر کے فارغ کر دیا گیا۔

خراب موسم کے باعث مکہ مکرمہ کے علاقے الشرائع کالونی میں 3 گاڑیوں کا تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ایک معتمر جاں بحق ہو گیا۔ سعودی ہلال احمر کے ترجمان عبدالعزیز بادومان کے مطابق ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک معتمر شدید ہوا جو ہسپتال لے جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا۔

مزید :

عرب دنیا -