امریکی ایئرپورٹ پرپرواز کی کامیاب لینڈنگ کے بعد گرفتار کئے گئے پائلٹ کی قسمت کا فیصلہ ہو گیا

امریکی ایئرپورٹ پرپرواز کی کامیاب لینڈنگ کے بعد گرفتار کئے گئے پائلٹ کی قسمت ...
امریکی ایئرپورٹ پرپرواز کی کامیاب لینڈنگ کے بعد گرفتار کئے گئے پائلٹ کی قسمت کا فیصلہ ہو گیا

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پرپرواز کی کامیاب لینڈنگ کے بعد گرفتار کئے گئے پائلٹ کی قسمت کا فیصلہ ہو گیا ۔جیٹ بلیو ایئر لائن کی پرواز584کے پائلٹ نے کینیڈی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی تو انتظامیہ نے اتفاقیہ طور پر پائلٹ ڈینس مورفی کا الکوحل ٹیسٹ کرایا تو پتہ چلا کہ پائلٹ نے مقررہ حد سے تقریباََ 3گناہ زیادہ الکوحل پی رکھی ہے ۔حد سے زیادہ الکوحل کے نشے میں ہونے کی وجہ سے پائلٹ کو حراست میں لے لیا گیا تھا اورا س کے خلاف عدالت میں مقدمہ چلایا گیا تاہم گزشتہ روز اسے ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔

 ۔ایمریٹس 24/7کی ویب سائٹ کے مطا بق وفاقی پراسیکیوٹرز نے بدھ کے روز بتایا کہ جیٹ بلیو ایئر لائن کی کمرشل پرواز کا پائلٹ گزشتہ سال اورلانڈو سے نیو یارک سٹی کے سفر کے دوران الکوحل کے نشے میں تھا جبکہ جہازمیں 151مسافر سوار تھے ۔

صدر بن گیا تو ’ اسلام‘ ہدف ہوگا،جن ممالک کا دفاع کرتے ہیں، ان سے قیمت لیں گے،ٹرمپ نے خارجہ پالیسی کا اعلان کردیا

کریمینل کمپلینٹ کے مطابق ڈینس مورفی جے آر کو 21اپریل 2015کو کینیڈی ایئرپورٹ پر پرواز584کی لینڈنگ کے بعد اتفاقیہ الکوحل ٹیسٹ کے لئے چنا گیا ۔عدالتی دستاویزات میں ٹیسٹ کے مطابق ڈینس مورفی کے خون میں الکوحل کی سطح 0.11تھی جو کہ پائلٹوںکے لئے قانونی حد 0.04سے زیادہ ہے۔کریمینل کمپلینٹ کے مطابق شریک پائلٹ نے بعد ازاں تفتیش کاروں کو بتایا کہ اس نے مورفی کو دیکھا کہ ”وہ کپ میں پرواز سے پہلے اور دوران میں کوئی نامعلوم مشروب پی رہا تھا “۔ مزید بتایا کہ وہ نہ صرف پرواز 584کے دوران بلکہ اگلی ہی فلائیٹ جو کہ نیویارک سے اورلانڈو جار رہی تھی کہ دوران بھی وہ مشروب پیتا رہا ۔مزید بتایا گیاکہ الکوحل ٹیسٹ کے لئے لے جاتے ہوئے پائلٹ کا چہرہ سرخ تھا اور ” وہ تیز تیز چیونگ گم چبا رہا تھا“۔

پاکستان بھارت کیخلاف ایف 16جنگی طیارے استعمال کرسکتا ہے،امریکی سینیٹ نے فراہمی ملتوی کردی: بھارتی اخبار

مورفی کو بدھ کے روز بروکلین میں فیڈرل کورٹ میں پیشی کے موقع پر 50ہزار ڈالرکی ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے ۔جیٹ بلیو ایئر لائن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایئر لائن ڈرگ اور الکوحل پر ”زیرو ٹالرنس “ پالیسی رکھتی ہے اوریہ کہ ڈینس مورفی کو ہم یہاں کام کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے ۔

جب مذکورہ پرواز کے مسافروں کو علم ہوا کہ جہاز کا پائلٹ حد سے زیادہ الکوحل کے نشے میں جہاز چلا رہا تھا تو وہ یہ جان کر حیران رہ گئے کہ بیک وقت جس کے ذمہ سینکڑوں لوگوں کی جانیں ہوں وہ ان کی حفاظت کی پروا کئے بغیرکیسے ایسی حرکت کر سکتا ہے ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -