فرانس سے 7 سال بعد والدہ کی عیادت کیلئے آنے والی خاتون کو ایران نے 6 سال قید کی سزا سنادی

فرانس سے 7 سال بعد والدہ کی عیادت کیلئے آنے والی خاتون کو ایران نے 6 سال قید کی ...
فرانس سے 7 سال بعد والدہ کی عیادت کیلئے آنے والی خاتون کو ایران نے 6 سال قید کی سزا سنادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کی ایک عدالت نے 7 سال بعد اپنی والدہ کی عیادت کیلئے فرانس سے ایران آنے والی ایرانی نژاد فرانسیسی خاتون کو 6 سال قید کی سزا سنادی ہے۔
العربیہ نے ایرانی حزب اختلاف کی ایک ویب سائٹ کلمے کے حوالے سے لکھا ہے کہ 58 سالہ نزاک افشار نامی خاتون تہران میں فرانسیسی سفارت خانے کی سابق ملازمہ ہے اور وہ سات سال بعد اپنی بیمار والدہ کی عیادت کے لیے گزشتہ ماہ ایران آئی تھی جہاںدارالحکومت تہران کے ہوائی اڈے پر فرانس سے اسے گرفتار کر لیا گیا تھا۔
نزاک افشار کے پاس د±ہری شہریت ہے اور اس پر 2009 میں بھی ایران کی قومی سلامتی کے منافی سرگرمیوں میں ملوّث ہونے اور جاسوسی کے الزامات میں مقدمہ چلایا گیا تھاتاہم اس کے خلاف فیصلہ جاری نہیں کیا گیا تھا اور فرانسیسی حکومت کی مداخلت کے بعد رہا کردیا گیا تھا جس کے بعد وہ فرانس چلی گئی تھی ۔ سات سال بعد واپسی پر خاتون کو 2009 میں قائم کیے گئے مقدمے میں اب سزا سنائی گئی ہے ۔