کوئٹہ : بختیار آباد کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکہ ، 3موٹر سائیکل سوار ہلاک ، 1زخمی

کوئٹہ : بختیار آباد کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکہ ، 3موٹر سائیکل سوار ہلاک ، ...
کوئٹہ : بختیار آباد کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکہ ، 3موٹر سائیکل سوار ہلاک ، 1زخمی

  

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ کے نواحی علاقے بختیار آباد کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکا ہو اجس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا ۔

جیو نیوز کے مطابق بختیار آباد کے قریب موٹر سائیکل سوار بارودی سرنگ سے جا ٹکرائے جس کے باعث دھماکہ ہو گیا۔ لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ بارودی مواد سڑک کنارے نصب تھا جس سے موٹر سائیکل ٹکرانے سے دھماکہ ہوا ۔ لیویز ذرائع نے مزید بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوا ر تین افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شدید زخمی ہے جسے طبی امداد کے بعد ہسپتال روانہ کردیا گیا ہے ۔

مزید :

کوئٹہ -