بھارت کی نئی شرارت، پاکستانی سرحد کیساتھ مزید 45 لیزر والز کی تعمیر کا منصوبہ بنا لیا

بھارت کی نئی شرارت، پاکستانی سرحد کیساتھ مزید 45 لیزر والز کی تعمیر کا ...
بھارت کی نئی شرارت، پاکستانی سرحد کیساتھ مزید 45 لیزر والز کی تعمیر کا منصوبہ بنا لیا

  

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت  نےپاکستان کے ساتھ لگنے والے بارڈر پر دریائی علاقوں میں مزید 45 لیزر والز کی تعمیر کا منصوبہ بنالیا ہے اور یہ پہلی مرتبہ ہے کہ وہ پنجاب کیساتھ لگنے والی سرحد پر لیزر لگانے جارہاہے ، یہ لیزر دھند اور اس طرح کی دوسری صورت میں مدد گار ثابت ہوں گے ۔ 

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاک بھارت بارڈر پر پنجاب میں پہلے ہی انفراریڈ اور لیزر بیم سے مزین 8 لیزر والز کام کررہی ہیں جبکہ 4 مزید لیزر والز اگلے چند دنوں میں کام کرنا شروع کردیں گی تاہم بی بی سی کا کہنا ہے کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ بھارت لیزر والز بنانے جارہاہے ۔بھارتی بی ایس ایف کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ یہ لیزر والز بارڈر سکیورٹی فورس کی نگرانی میں کام کریں گی۔ علاوہ ازیں انڈیا، پنجاب اور جموں کے علاقوں میں ایسی 45 لیزر والز تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔

واضح رہے کہ لیزر وال ایک ایسا سکیورٹی سسٹم ہے جو اپنی حدود میں سے گزرنے والی کسی بھی چیز کا فوری پتا چلا لیتا ہے اور فوری طور پر تیز سائرن بجا کر حکام کو مطلع کردیتا ہے ۔

مزید :

بین الاقوامی -