خالد شمیم کی ویڈیوعوام او رقائد عوام میں دوری پیدا کرنے کی سازش ہے:فاروق ستار

خالد شمیم کی ویڈیوعوام او رقائد عوام میں دوری پیدا کرنے کی سازش ہے:فاروق ستار
خالد شمیم کی ویڈیوعوام او رقائد عوام میں دوری پیدا کرنے کی سازش ہے:فاروق ستار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ خالد شمیم کی ویڈیو ایم کیو ایم کیخلاف سازش ہے۔عوام اور قائد عوام کو ایک دوسرے سے دور کرنے کیلئے جھوٹا الزام لگایا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے خالد شمیم کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد میڈیا سے گفتگومیں اس ویڈیو پیغام کی شدید مذمت کی ہے۔

فاروق ستار کا کہناتھا کہ خالد شمیم زیرحراست ہے،جیلوں میں ویڈیوز کیسے بنتی ہیں یہ سوال بھی اٹھانا چاہئے،انہوں نے کہا ایم کیو ایم کیخلاف ہائی پروفائل کیسز میں ایسی ویڈیو ز سامنے لائی گئیں۔کیا انصاف اور قانون کے نظام میں زیر حراست، زیر تفتیش شخص کا بیان میڈیا میں لایا جا سکتا ہے؟انہوں نے کہا ایسی ویڈیوز عدلیہ اور جج صاحبان کیلئے بھی چیلنج ہیں۔

مزید :

کراچی -