ترقی کا ایجنڈا ثبوتاژ نہیں ہونے دیں گے , نیا پاکستان کہاں ہے ؟ کون بنا رہا ہے ؟ سازشیں کرنے والوں سے عوام خود نبٹیں گے :وزیر اعظم نواز شریف

ترقی کا ایجنڈا ثبوتاژ نہیں ہونے دیں گے , نیا پاکستان کہاں ہے ؟ کون بنا رہا ہے ...
 ترقی کا ایجنڈا ثبوتاژ نہیں ہونے دیں گے , نیا پاکستان کہاں ہے ؟ کون بنا رہا ہے ؟ سازشیں کرنے والوں سے عوام خود نبٹیں گے :وزیر اعظم نواز شریف

  

مانسہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نواز شریف نےحکومتی مخالفین کو للکارتے ہوئے کہا ہے کہ عوام آپ کو برداشت کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں ،پاکستان کی ترقی کا ایجنڈا ثبوتاژ  ہونے نہیں دیں گے ،نیا پاکستان ن لیگ بنا رہی ہے ،آئندہ 2 سال میں ملک میں ہر طرف خوشحالی ہی خوشحالی ہو گی ،ملکی ترقی کے سفر پر نکلا ہوا ہوں ،جب ہم اقتدار میں آئے تو  16 سے 18  گھنٹوں تک لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی ،اب یہ کم ہو چکی ،اگلے سال مزید کم ہو گی اور  2018 تک لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا ۔

وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان تحریک انصاف  کے چیئرمین عمران خان کے 'نئے پاکستان' کے نعرے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ان کی حکومت نہیں لیکن اس کے باوجود یہاں کے ترقیاتی منصوبوں کا بیڑہ مسلم لیگ (ن) نے اٹھارکھا ہے، نیا پاکستان کہاں ہے ؟ کون بنا رہا ہے ؟ ملکی ترقی کی راہ میں حائل ہوئے تو عوام تمہیں اٹھا کر باہر پھینک دیں گے ۔

ڈھڈیال میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ میں ترقی اور خوشحالی کے سفر پر نکلا ہوں جلسے جلوسوں کیلئے نہیں ،ہم دھرنوں کا نہیں ترقی ، خوشحالی اور بیروزگاری کے خاتمے کا ایجنڈا رکھتے ہیں۔انہوں نے پٹرول کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مہنگائی کا جن بوتل میں بند کردیا ، پاکستان ترقی کی راہ پر چل نکلا ہے ،بجلی بنانے کے بیسیوں کارخانہ جات چل پڑے ہیں، بھاشا ڈیم ،تربیلا ،داسو ڈیمز سے ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ہم عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں نعرے بازی پر نہیں،ٹانگیں کھینچنے والوں کو عوام برداشت نہیں کریں گے،سازشیں کرنے والوں سے آپ نمٹیں گے۔وزیراعظم نے چھ رویہ موٹر وے بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ  برہان سے شنکیاری آنے والی موٹر وے بھی لاہور اسلام آباد کی طرح 6رویہ ہوگی،جس کی تعمیر سے برہان سے شنکیاری جانے کے لئے  ڈیڑھ گھنٹہ لگے،  اس  کی تصدیق چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی سے میں نے خود  کرائی ہے ۔ایبٹ آباد اور مانسہرہ کو موٹر وے سے ملائیں گے،یہ موٹر وے خطے کی خوشحالی پاکستانی ترقی اور عروج کا پیغام ہوگا ،جتنی محبت لاہور کراچی سے ہے اتنی ہی ان علاقوں سے ہے ، زبانی نعرے نہیں لگاتے عملی کام کر رہے ہیں،آئندہ سال موٹر وے مکمل ہو جائے گی۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کے پی کے حکومت اور تحریک انصاف کی قیادت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کے جتنے بھی بڑے منصوبے مکمل ہوئے تمام مسلم لیگ ن نے بنائے ، پشاور سے اسلام آباد موٹر وے ن لیگی حکومت نے بنائی،بالا کوٹ سے بابو سر تک جو سڑک بنی ہے وہ بھی نواز شریف نے بنائی،خوشحال پل اور حالیہ سڑکوں کے تمام منصوبہ جات ہم بنا رہے ہیں،سارے منصوبہ جات تو مسلم لیگ ن بنا رہی ہے نیا پاکستان کہاں ہے؟ وہ کون بنا رہا ہے؟کے پی کے کے اندر مسلم لیگ ن کی حکومت نہیں ہے لیکن پھر بھی منصوبے بنا رہے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے دوراقتدر کے ختم ہونے سے پہلے لوڈشیڈنگ دفن ہو چکی ہو گی ، میں وہ شخص ہوں جو فیتہ کاٹتا ہوں اسے مکمل کرتا ہوں  ، اگر عوام کی ترقی کا کام نہیں کروگے تو عوام اٹھا کے باہر پھینک دیں گے۔انہوں نے کہا کہ عزیز پاکستانیو یہ اربوں کھربوں کے منصوبہ جات آپ پر واری ہیں ،یہ آپ ہی کے پیسے ہیں۔ انہوں نے مانسہرہ بائی پاس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ  جتنے منصوبوں کا اعلان کیا ہے وہ اگلے سال تک مکمل ہوجانے چاہئیں۔مانسہرہ شہر اور گردونواح میں چار قبرستان بنانے کیلئے 30کروڑ کا اعلان کرتا ہوں ۔

انہوں نے ہزارہ یونی ورسٹی کیلئے 100کروڑ کے پیکیج کا بھی اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے کچھ دن پہلے بھی اسی یونیو رسٹی کیلئے 60کروڑ دیئے تھے۔عوام کے اصرار پر انہوں نے کہا جتنے کہیں گے اتنے لیپ ٹاپ دیں گے،انہوں نے چیئرمین ایچ ای سی کو کہا دور دراز کے اس علاقہ میں لیپ ٹاپ کی تعداد دگنی کردی جائے۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا آپ سوچ بھی نہیں سکتے مجھے یہاں آپ کو دیکھ کرکتنی  خوشی ہو رہی ہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -