سموں کی رجسٹریشن کی خاطر اب قطار میں نہیں لگنا پڑیگا،جلد فون نمبرز کی رجسٹریشن ’ابشر پورٹل‘کے ذریعے ہو سکے گی

سموں کی رجسٹریشن کی خاطر اب قطار میں نہیں لگنا پڑیگا،جلد فون نمبرز کی ...
سموں کی رجسٹریشن کی خاطر اب قطار میں نہیں لگنا پڑیگا،جلد فون نمبرز کی رجسٹریشن ’ابشر پورٹل‘کے ذریعے ہو سکے گی

  

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں اب سعودی شہریوں اور تارکین وطن کوموبائل فون سموں کی رجسٹریشن کی خاطر انگوٹھوں کے نشانات کے لئے ٹیلی کام دفاتر کے سامنے قطار میں نہیں لگنا پڑے گا ،اب جلد موبائل فون نمبرز کی رجسٹریشن ’ابشر پورٹل‘کے ذریعے ہو سکے گی۔

تم کسی مخصوص گروہ کے لوگوں پر پابندی عائد نہیں کر سکتے،پریانکا چوپڑاکی ٹرمپ پر کڑی تنقید

سعودی گزٹ کے مطابق نیشنل انفارمیشن سینٹر کے ڈائریکٹر جنرل طارق الشدی کا کہنا ہے کہ نائب ولی عہد و وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نائف نیشنل انفارمیشن سینٹر کو شہریوں اور رہائشیوں کو الیکٹرانک طور پر موبائل فون سموں کی رجسٹریشن کی سہولت فراہم کرنے کے لئے ہدایت کر چکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک ماہ کے اندر اندر سروس متعارف کرائے جانے کا امکان ہے ۔

چیئرمین سینسر بورڈ نے خیبر پختونخوا میں ’ مالک ‘ کی نمائش کی حکومتی اجارت مسترد کردی

رواں سال جنوری میں سعودی عرب نے سکیورٹی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے موبائل فون سموں کواپنے نام رجسٹر کرانے کے لئے فنگر پرنٹس کی تصدیق شروع کی تھی یہ شرط نئی سمیں خریدنے والے اور پرانی سمیں رکھنے والے دونوں طرح کے صارفین پر لاگو تھی ۔

مزید :

عرب دنیا -