انڈونیشیاءنے سعودی شہریوں کو ویزے سے مستثنیٰ قراردیدیا
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب سے اپنے تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لیے انڈونیشیاءنے سعودی شہریوں کو ویزے سے مستثنیٰ قراردیدیاجس کا باضابطہ اعلان سعودی حکام نے کردیا۔
العربیہ کے مطابق سعودی وزارت داخلہ میں تعلقات عامہ اور ذرائع ابلاغ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد بن عبداللہ المرعول نے بتایا ہے کہ انڈونیشیا کے سفر کرنے کے خواہش مند سعودی شہریوں کو 30 روز تک کے قیام کے لیے ویزے سے مستثنیٰ کردیا گیا ہے تاہم یہ استثناءمیڈیا مقاصد کے لیے نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ویزا فری داخلہ ناقابل تجدید ہوگا اور اسے قیام کے ویزے میں تبدیل نہیں کرایا جاسکے گا۔
المرعول کا کہنا تھا کہ مذکورہ استثنیٰ سے سفارتی پاسپورٹ کے علاوہ خصوصی اور عام پاسپورٹ کے حامل افراد مستفید ہوسکیں گے ۔