چوہدری نثارنے ملزم خالد شمیم کی ویڈیو ریکارڈنگ کے واقعے کا نوٹس لے لیا

چوہدری نثارنے ملزم خالد شمیم کی ویڈیو ریکارڈنگ کے واقعے کا نوٹس لے لیا
چوہدری نثارنے ملزم خالد شمیم کی ویڈیو ریکارڈنگ کے واقعے کا نوٹس لے لیا

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ملزم خالد شمیم کی ویڈیو ریکارڈنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اڈیالہ جیل حکام سے آئندہ 2دن میں رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار کا ملزم خالد شمیم کی ویڈیو ریکارڈنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے کہنا تھا کہ تحقیق کی جائے کہ یہ ویڈیو بنانے میں جیل انتظامیہ کی معاونت توشامل نہیں تھی؟اس قسم کی ویڈیو کی بنانے کی اجازت کس نے دی ؟ اگر جیل انتظامیہ واقعہ میں ملوث نہیں ہے تو جب یہ ویڈیو بنائی گئی تو اس وقت اہلکار کہاں تھے ؟ چوہدری نثار نے جیل انتظامیہ کو آئندہ 2دن میں واقعہ کی تحقیقات کر کے پورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز جیو نیوز پر عمران فاروق قتل کیس کے ملزم خالدشمیم کا اڈیالہ جیل میں ریکارڈ کیا گیا بیان نشر کیا گیا تھا۔

مزید :

اسلام آباد -