ڈاکٹروں کی مولانا فضل الرحمان کو ڈائٹ کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت

ڈاکٹروں کی مولانا فضل الرحمان کو ڈائٹ کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت
ڈاکٹروں کی مولانا فضل الرحمان کو ڈائٹ کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علماءاسلام کے رہنما مولانا فضل معدے کی تکلیف کے باعث پمز ہسپتال میں زیر علاج جہاں ڈاکٹروں نے انہیں اپنی ڈائٹ کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔

نجی ٹی وی چینل مولانا فضل الرحمان نے ہسپتال میں سینڈویچ کھانے کی خواہش کا اظہار کیا جس پر ڈاکٹروں نے انہیں سینڈویچ کھانے سے منع کر دیا اور انتہائی نرم غذا کھانے کی ہدایت کی ہے ۔ہسپتال ذرائع کا کہناہے کہ ڈاکٹروں نے مولانا فضل الرحمان سے استفسار کیا کہ انہوں نے کھانے میں کیا کھایا تھا جس پر انہوں نے جواب دیا کہ برگر کھایا تھا ،جس پر ڈاکٹروں نے سربراہ جمعیت علماءاسلام سے ناراضگی کااظہار کیاہے ۔ڈاکٹروں نے مولانافضل الرحمان سے اپنے کھانے پینے کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔ہسپتال میں مولانا فضل الرحمان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے جن رپورٹس میں کہاگیاہے کہ نامناسب کھانے کی وجہ سے ان کے معدے میں سوجن ہو گئی ہے جس کی وجہ سے انہیں معدے میں تکلیف ہو ئی ۔

مزید :

اسلام آباد -