فلم ’مالک‘ کی نمائش پر پابندی لاہورہائیکورٹ میں چیلنج

فلم ’مالک‘ کی نمائش پر پابندی لاہورہائیکورٹ میں چیلنج
فلم ’مالک‘ کی نمائش پر پابندی لاہورہائیکورٹ میں چیلنج

  

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی فلم ’مالک‘ کی ملک میں نمائش پر پابندی لاہورہائیکور ٹ میں چیلنج کردی گئی اور استدعا کی گئی ہے کہ وفاق کو فلم کی نمائش سے پابندی اٹھانے کاحکم دیاجائے ۔

درخواست گزار محبوب احمد نے موقف اپنایاکہ فلم میں معاشرے کی عکاسی کی گئی تاہم اس سے انتشار پیدانہیں ہورہا، دوروز تک فلم سینماءگھروں میں چلتی رہی لیکن جب بڑی تعداد میں شہریوں نے سینماءگھروں کا رخ کیاتو پابندی لگادی گئی ۔ درخواست گزار کاکہناتھاکہ وفاقی حکومت نے جان بوجھ کر فلم کی نمائش کی اجازت نہیں دی لہٰذا عدالت اس پابندی کو کالعدم قراردیتے ہوئے نمائش کی اجازت دے ۔

مزید :

تفریح -