پی ٹی آئی کے کارکنوں کے”گو نواز گو “اور ”ڈیزل ،ڈیزل“کے نعرے،عمران خان کا ایسا جواب کہ کارکن ہنسنے پر مجبور ہو گئے

پی ٹی آئی کے کارکنوں کے”گو نواز گو “اور ”ڈیزل ،ڈیزل“کے نعرے،عمران خان کا ...
پی ٹی آئی کے کارکنوں کے”گو نواز گو “اور ”ڈیزل ،ڈیزل“کے نعرے،عمران خان کا ایسا جواب کہ کارکن ہنسنے پر مجبور ہو گئے

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے مضحکہ خیز انداز میں امید کا اظہار کیا ہے کہ ”ڈیزل “ بھی نواز شریف کا ساتھ نہیں دے گا۔کارکنوں کے ”گونواز گو “اور ”ڈیزل،ڈیزل“کے نعروں پر عمران خان نے ایسا جواب دے دیا کہ کارکنوں کو ہنسنے پر مجبور کردیا ۔

لاہور میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کافی خوشگوار موڈ میں نظر آئے جہاں انہوں نے پارٹی میں اختلافات کی خبروں پر بات کرتے ہوئے چودھری سرور اور شفقت محمود ،جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے اختلافات ختم ہونے کی نوید سنائی ۔اس موقع پر انہوںنے کارکنوں کے نعروں پر بھی دلچسپ جواب دے کر کارکنوں کو ہنسنے پر مجبور کردیا ۔ عمران خان نے گفتگو کے دوران ڈیزل کی قیمتوں پر بات کی تو کارکنوں نے ”ڈیزل ،ڈیزل “کے نعرے لگانے شروع کردئیے جس پر تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ اس بار ”ڈیزل“بھی نواز شریف کا ساتھ نہیں دے گا ۔کارکنوں نے ”گونواز گو “کے نعرے لگائے تو عمران خان نے جواب میں کارکنوں کو چپ کراتے ہوئے کہا ”چلا جائے گا ،چلا جائے گا ،جتنا آپ لوگو ں نے زور لگا لیا ہے ،اب تو چلا ہی جائے گا“۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -