را کا پاکستانی سیٹ اپ بے نقاب،بھارتی خفیہ ایجنسی نے حکمت عملی تبدیل کر لی :نجی ٹی وی

را کا پاکستانی سیٹ اپ بے نقاب،بھارتی خفیہ ایجنسی نے حکمت عملی تبدیل کر لی ...
را کا پاکستانی سیٹ اپ بے نقاب،بھارتی خفیہ ایجنسی نے حکمت عملی تبدیل کر لی :نجی ٹی وی

  

کراچی (مانیٹر ڈیسک)بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘کا پاکستانی سیٹ اپ بے نقاب ہو گیاہے ،را نے اپنے سلیپرسیلز کو ملائیشیاءاور جنوبی افریقہ سے بھارت منتقل کر دیاہے ۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوزنے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ ملائیشیاءمیں رہائش پذیر را ایجنٹ محمود صدیقی نے بھارت میں رہائش اختیار کر لی ہے جبکہ را کے سہولت کار ظفر اور خلیل بھی بھارت پہنچ گئے ہیں ۔ذرائع کا کہناہے کہ جاوید لنگڑا بھارت سے کراچی میں انڈین سیٹ اپ دیکھتا ہے ،محمود صدیقی ،ظفر ،خلیل کینیڈاسے ای میل کرکے ٹاس پوراکرنے کی ہدایت دیتے ہیں ،کینڈا سے صفدر باقری پیغام کراچی میں را کے سلیپر سیل کو دیتاہے ۔ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے انڈیا سے کینیڈا اور لندن ای میلز کی ٹریکنگ شروع کر دی ہے ۔

مزید :

کراچی -