پاکستان کپ،بلوچستان نے سنسنی خیز مقابلےکےبعد اسلام آباد کو ہرا دیا

پاکستان کپ،بلوچستان نے سنسنی خیز مقابلےکےبعد اسلام آباد کو ہرا دیا
پاکستان کپ،بلوچستان نے سنسنی خیز مقابلےکےبعد اسلام آباد کو ہرا دیا

  

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کپ کے میچ میں بلوچستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد کو 3 وکٹوؓں سے شکست دے کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ50اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 315رنز بنائے۔اسلام آباد کی جانب سے کامران اکمل اور امام الحق نے شاندار سنچریاں سکور کیں اور بالترتیب 134اور102رنز سکور کیے۔دیگر بلے بازوں میں علی رضا ڈارنے26اورحسن علی نے 14رنز سکور کیے۔بلوچستان کی جانب سے بلاول بھٹی نے 3اور اثامہ میر نے 2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

بلوچستان نے مقررہ ہدف 2 گیندیں قبل7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا جبکہ کپتان اظہر علی80اور عمر اکمل59 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔دیگر بلے بازوں میں اویس ضیانے35،رمیز راجہ نے33،بابر اعظم نے31اور سہیل تنویر نے26رنز سکور کیے۔اسلام آباد کی جانب سے محمد سمیع نے3کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

مزید :

کھیل -