عرب دنیا کے امیر ترین شاہی خاندان کے اہم ترین راز منظر عام پر آگئے، بڑا جھٹکا لگ گیا

عرب دنیا کے امیر ترین شاہی خاندان کے اہم ترین راز منظر عام پر آگئے، بڑا جھٹکا ...
عرب دنیا کے امیر ترین شاہی خاندان کے اہم ترین راز منظر عام پر آگئے، بڑا جھٹکا لگ گیا

  

دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک) قطر کے قومی بینک سے اہم ترین معلومات کی چوری کے واقعے میں جہاں دیگر سینکڑوں کسٹمرز کا اہم ڈیٹا منظر عام پر آ گیا ہے وہیں ملک کے کھرب پتی شاہی خاندان کی حساس نوعیت کی معلومات بھی انٹرنیٹ پر عام کر دی گئی ہیں۔

نیوز سائٹ مڈل ایسٹ آئی کے مطابق قطر نیشنل بینک کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ مبینہ ہیکنگ حملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں، جس میں ممکنہ طور پر کسٹمرز کی بڑی تعداد کے نام اور پاسورڈ چرائے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ 1.4گیگا بائٹ پر مشتمل دستاویزات آن لائن لیک کردی گئی ہیں، جن میں 1200 افراد اور اداروں کی معلومات شامل ہیں۔

’اب یہ کام ہم اپنے ملک میں ہی کریں گے‘ سعودی عرب نے بڑا اعلان کردیا، بہت سے ممالک کو پریشان کردیا

لیک کی گئی انفارمیشن میں شاہی خاندان اور اہم کاروباری شخصیات کے علاوہ سیٹلائٹ ٹی وی چینل الجزیرہ کے متعدد صحافیوں کی پرائیویٹ معلومات بھی شامل ہیں۔ دوحہ نیوز کے مطابق لیک کی گئی فائلز میں ملک کی خفیہ ایجنسی، سکیورٹی اداروں اور حکمران خاندان کے ارکان کے بارے بھی معلومات شامل ہیں۔

الجزیرہ سے تعلق رکھنے والے ایک صحافی گورڈن ہکی کا کہنا تھا کہ ان کے ایک دوست نے انہیں فون پر بتایا کہ ان کے قطری بینک اکاﺅنٹ کی تفصیلات آن لائن دستیاب ہیں، اور لیک کی گئی دستاویزات میں ان کا نام جاسوس کے نام سے بنائے گئے فولڈر میں لکھا گیا ہے۔ گورڈن کا کہنا ہے کہ ان کے لئے یہ بات بہت پریشان کن ہے کیونکہ ان کے لئے اس کے تکلیف دہ نتائج ہوسکتے ہیں۔ ایک اور صحافی برنارڈ سمتھ کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ پر شائع کیاگیا ان کے اکاﺅنٹ نمبر اور پاسورڈ سمیت تقریباً تمام معلومات درست ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ معلومات کا اس طرح چوری ہوجانا ان کے لئے انتہائی تشویشناک ہے۔ اس تہلکہ خیز واقعے کے بعد قطر نیشنل بینک نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -