پاک بھارت جامع مذاکرات کے اوقات کار کا تعین نہیں ہوا :بھارتی وزارت خارجہ

 پاک بھارت جامع مذاکرات کے اوقات کار کا تعین نہیں ہوا :بھارتی وزارت خارجہ
 پاک بھارت جامع مذاکرات کے اوقات کار کا تعین نہیں ہوا :بھارتی وزارت خارجہ

  

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاک بھارت جامع مذاکرات کے اوقات کار کا تعین نہیں ہوا ہے تاہم ہمیں پاک بھارت تعلقات کے لیے پر امید رہنا چاہیے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں پاک بھارت سیکریٹری خارجہ ملاقات پر بھارتی وزارت خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پا کستان اور بھارت نے سیکریٹری خارجہ ملاقات کو تعمیری قرار دیا ،ملاقات میں دونوں ممالک نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ خیالات کے اظہار سے تعلقات میں بہتری آتی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ملاقات میں پٹھان کوٹ تحقیقات اوردوطرفہ تعلقات بڑھانے کے طریقہ کار پر بات ہوئی۔

مزید :

بین الاقوامی -