مولانا فضل الرحمان کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی طبیعت کو ڈاکٹروں نے تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ہسپتال سے ڈسچارج کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کو معدے میں تکلیف کے باعث اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں داخل کرایا گیاتھا جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے تھے جن کی رپورٹ کو ڈاکٹرز نے تسلی بخش قرار دیاہے جبکہ ڈاکٹرز کی جانب سے سربراہ جمعیت علماءاسلام کو ڈائٹ کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔ڈاکٹرز کا کہناہےکہ مولانا فضل الرحمان کو دل کا عارضہ لاحق نہیں ہے وہ بالکل ٹھیک اور صحت مند ہیں۔