کیا آپ اندازہ لگاسکتے ہیں یہ لڑکی سوشل میڈیا پر ایک پیغام سے کتنی رقم کماتی ہے؟ جواب جان کر آپ کو اپنی نوکری پر افسوس ہوگا

کیا آپ اندازہ لگاسکتے ہیں یہ لڑکی سوشل میڈیا پر ایک پیغام سے کتنی رقم کماتی ...
کیا آپ اندازہ لگاسکتے ہیں یہ لڑکی سوشل میڈیا پر ایک پیغام سے کتنی رقم کماتی ہے؟ جواب جان کر آپ کو اپنی نوکری پر افسوس ہوگا

  

سان فرانسسکو(نیوزڈیسک) آپ کو اپنی نوکری میں بہت محنت کرنی پڑتی ہوگی اور بہت زیادہ وقت بھی دیتے ہوں گے لیکن یہ خاتون سوشل میڈیا پر صرف ایک پیغام بھیجنے پر کثیر رقم کمالیتی ہے۔

انٹرنیٹ ماہرین کے مطابق زﺅیلا سوگ نامی یہ خاتون صرف ایک ٹوئیٹ کا 14,405برطانوی پاﺅنڈ(22لاکھ روپے) سے 17,610برطانوی پاﺅنڈ(27لاکھ روپے)کماتی ہے۔26سالہ زﺅیلاالزبتھ سوگ نے2009ءمیں اپنا یوٹیوب چینل لانچ کیا تھا اور اس وقت صرف ٹویٹر پر اس کے 46لاکھ سے زائد فالوﺅرز ہیں۔وہ ہر ماہ صرف اس چینل سے 50ہزار برطانوی پاﺅنڈ(75لاکھ روپے)کماتی ہے جبکہ دیگر ذرائع جیسے ٹویٹر وغیرہ کو ملا کر اس کے پاس 15لاکھ پاﺅنڈ ہے۔انٹرنیٹ کی دنیا کی ماہر کریسٹی شرمن کا کہنا ہے کہ کئی مشہور سٹارز انٹرنیٹ پر مختلف طریقوں سے کروڑوں روپے کمارہے ہیں۔اس کاکہناہے کہ سوشل میڈیا نے لوگوں کے لئے کئی نئے دروازے کھولے ہیں اور کئی گلوکار و اداکار کی دریافت بھی اسی میڈیا پر ہوئی ہے۔اس بات پر غور کرنے کی ضرورت ہے کہ کس طریقے سے یہاں سے پیسے کمائے جاسکتے ہیں اورجو لوگ پہلے ہی سٹارز ہوں ان کے لئے یہ کام مزید آسان ہوجاتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -