چمن چیک پوسٹ پر ایف آئی اے کی کارروائی ،پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان فوجی افسر گرفتار

چمن چیک پوسٹ پر ایف آئی اے کی کارروائی ،پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم ...
چمن چیک پوسٹ پر ایف آئی اے کی کارروائی ،پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان فوجی افسر گرفتار

  

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک )ایف آئی اے نے چمن چیک پوسٹ پر کارروائی کر کے حاضر سروس افغان فوجی کو گرفتار کیا ہے ۔میڈ یارپورٹس کے مطابق افغان فوجی افسر غیر قانونی طور پر پاکستانی علاقے میں پایا گیا جس پر ایف آئی اے نے کارروائی کر کے اسے گرفتار کر لیا ۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق افغان فوجی بغیر کسی قانونی دستاویزات کے پاکستانی سرحد عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا ۔وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ایف آئی اے کو بروقت کارروائی پر مبارکباد پیش کی ہے ۔وزارت داخلہ کی ہدایت پر افغان فوجی افسر کو مزید تفتیش کے لیے انٹیلی جنس اداروں کے حوالے کردیا گیا ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -