وزیراعظم کا نام ہٹانے کی خبر غلط ہے،معافی مانگی اور نہ ہی معذرت کی :ڈائریکٹر آئی سی آئی جے

وزیراعظم کا نام ہٹانے کی خبر غلط ہے،معافی مانگی اور نہ ہی معذرت کی :ڈائریکٹر ...
وزیراعظم کا نام ہٹانے کی خبر غلط ہے،معافی مانگی اور نہ ہی معذرت کی :ڈائریکٹر آئی سی آئی جے

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاناما پیپرز جاری کرنے والی صحافیوں کی تنظیم آئی سی آئی جے کے ڈائریکٹر جیررڈ رائل نے کہاہے کہ وزیراعظم پاکستان کا نام ہٹانے کی خبر غلط ہے ،ایڈیٹنگ کی غلطی سے مراد ہے کہ ہمیں مزید بہتر طریقے سے لکھنا چاہئے تھا۔

نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے آئی سی آئی جے کے ڈائریکٹر جیررڈ رائل نے کہا کہ وزیراعظم کا نام ہٹانے کی خبر غلط ہے ،ہم نے  کوئی معافی مانگی  نہ معذرت کی اور نہ ہی کوئی پریس ریلز جاری کی ہے،ہم نے کہا کہ وزیراعظم کے بچوں کے نام پر کمپنیاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم سے حکومت نے معافی مانگنے کیلئے نہیں کہا ،جس جس کے نام پاناما پیپرز میں آئے انہیں خط لکھ کر ان سے موقف پوچھا تھا ، پاناما پیپرز شائع ہونے سے پہلے وزیراعظم پاکستان کو خبر کا علم تھا ۔ان کا کہناتھا کہ ہم نے پہلے رابطے کیے تھے اور ممکن ہے کہ وزیراعظم کے بیٹے نے زیادہ نقصان سے بچنے کیلئے پہلے انٹرویز دیئے ہیں ۔جیررڈ رائل نے کہا کہ ایڈیٹنگ کی غلطی سے مراد ہے کہ ہمیں مزید بہتر طریقے سے لکھنا چاہیے تھا ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -