ٹوائلٹ جانے والے نوجوانوں کے ساتھ ایسا دردناک ترین کام ہوگیا کہ جان کر مرد کموڈ پر بیٹھنے سے ہی گھبراجائیں

ٹوائلٹ جانے والے نوجوانوں کے ساتھ ایسا دردناک ترین کام ہوگیا کہ جان کر مرد ...
ٹوائلٹ جانے والے نوجوانوں کے ساتھ ایسا دردناک ترین کام ہوگیا کہ جان کر مرد کموڈ پر بیٹھنے سے ہی گھبراجائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی (نیوز ڈیسک) ٹوائلٹ کا استعمال کرتے ہوئے ہم کبھی یہ سوچنے کی زحمت نہیں کرتے کہ اس کے اندر خطرناک کیڑے یا حشرات بھی موجود ہوسکتے ہیں جو ہمارے لئے کسی بڑی مصیبت کا سبب بن سکتے ہیں۔ آسٹریلوی دارالحکومت کے جنوبی علاقے کوگارا میں ایک زیر تعمیر عمارت میں کام کرنے والے نوجوان نے بھی عجلت میں یہ دیکھنے کی زحمت نہیں کی کہ ٹوائلٹ میں کوئی چیز موجود تھی، اور پھر اگلے ہی لمحے اس کے ساتھ وہ ہو گیا کہ جس کا تصور کر کے ہی انسان گھبرا جائے۔

KFC کے شرمناک اشتہار نے دنیا بھر میں ہنگامہ برپاکردیا
اخبار دی انڈیپینڈنٹ کے مطابق 21 سالہ نوجوان جونہی ٹوائلٹ پر بیٹھا تو سرخ پشت والے زہریلے مکڑے نے اسے ایسی جگہ کاٹ لیا کہ اس کی مردانگی ہی خطرے میں پڑگئی۔ چیختے چلاتے نوجوان کو فوری طور پر ہسپتال لیجایا گیا۔ ڈاکٹروں کاکہنا تھا کہ مکڑے کے زہر کی وجہ سے متاثرہ عضو بے کار ہو سکتا تھا، لیکن نوجوان کی خوش قسمتی تھی کہ وہ بروقت ہسپتال پہنچ گیا تھا۔
ایڈلیڈ ہسپتال کی ڈاکٹر پروفیسر جولیان وائٹ کا کہنا تھا کہ سرخ پشت والا مکڑا جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تقریباً ایک صدی قبل لوگ عموماً گھر سے باہر رفع حاجت کے لئے جایا کرتے تھے اور سرخ پشت والے مکڑوں کی کثرت والے علاقوں میں مردوں کو اکثر یہی مسئلہ پیش آجایا کرتا تھا۔ ڈاکٹر وائٹ کا کہنا تھا کہ ان دنوں تقریباً 80 فیصد مردوں کے جنسی اعضاءمکڑے کے حملے کا نشانہ بنا کرتے تھے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -