آئی پی ایل،ممبئی انڈینز نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو شکست دے دی

آئی پی ایل،ممبئی انڈینز نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو شکست دے دی
آئی پی ایل،ممبئی انڈینز نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو شکست دے دی

  

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک ) آئی پی ایل کے میچ میں ممبئی انڈینز نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے 6وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ممبئی میں کھیلے گئے میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر174رنز بنائے جبکہ کپتان گوتھم گھمبیر 59رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔دیگر بلے بازوں میں روبن اتھاپا نے36،رسل نے22،یادوونے21اور یوسف پٹھان نے19رنز سکور کیے۔ممبئی انڈینز کی جانب سے ٹم ساﺅتھی نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

ممبئی انڈینز نے مقررہ ہدف18ویں اوور کی آخری گیند پر4وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیاجبکہ کپتان روہت شرما 68اور پولارڈ51رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی جانب سے سنیل نارائن نے2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

مزید :

T20 World cup -