آرمی چیف بننے کے بعد جنرل راحیل شریف کے اثاثوں میں کمی ہوئی

آرمی چیف بننے کے بعد جنرل راحیل شریف کے اثاثوں میں کمی ہوئی
آرمی چیف بننے کے بعد جنرل راحیل شریف کے اثاثوں میں کمی ہوئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سعید چودھری )جنرل راحیل شریف کے اثاثوں میں چیف آف آرمی سٹاف بننے کے بعد اضافے کی بجائے کمی ہوئی ہے ،آئندہ چند روز میں وہ اپنے اثاثے ظاہرکرنے والے ہیں جن میں ان کی تمام منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد شامل ہوگی،تاحال آئی ایس پی آر نے اس بات کی تصدیق  نہیں کی ہے۔

انتہائی معتبر ذرائع کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف کا عہدہ سنبھالنے کے بعد جنرل راحیل شریف نے کوئی جائیداد نہیں بنائی بلکہ انہوں نے اپنا سب سے قیمتی رہائشی پلاٹ جس کی مالیت کروڑو ں روپے بیان کی جاتی ہے آرمی کے شہدا ءفنڈ میں دے دیاہے ۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جنرل راحیل شریف کے سیلری اکاﺅنٹ کے سوا قابل ذکر رقم کا حامل کوئی دوسرا بینک اکاﺅنٹ موجود نہیں ہے ۔ موروثی جائیداد کے علاوہ وہ صرف اس جائیدادکے مالک ہیں جو فوجی افسروں کو ان کی خدمات کے عوض حکومت کی طرف سے دی جاتی ہے ۔اس جائیداد میں سے بھی انہوں نے اپنا سب سے قیمتی اثاثہ جو ایک مہنگی ہاﺅسنگ سکیم میں پلاٹ کی شکل میں موجود تھا آرمی کے شہداءفنڈ کو تحفہ کے طور پرمنتقل کردیا ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -