بھارتی فلموں میں کام کرنا خواب ،دیپکا پڈوکون کو پسند کرتا ہوں:ڈیوائن براوو
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) ویسٹ اینڈیز کرکٹ ٹیم کے سٹار ڈیوائن براووکا کہنا ہے کہ ان کی زندگی کا سب سے بڑا خواب ’’بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں قدم جمانا ہے اور اس خواب کی تکمیل کے لئے میں اپنی کوششیں جاری رکھوں گا ۔
بھارتی نجی ٹی وی’’اے بی پی نیوز‘‘کو ای میل کے ذریعے دیئے گئے انٹرویومیں ویسٹ اینڈیز کرکٹ ٹیم کے سٹار ڈیوائن براوو کا کہنا تھا کہ وہ بھارتی فلم انڈسٹری میں سے سلمان خان ،شاہ رخ اور دیپکاپڈوکون کو بہت پسند کرتے ہیں جبکہ اکثر بھارتی فلمیں بھی دیکھتے اور ہندی کے چند الفاظ بھی بول لیتے ہیں ۔ڈیوائن براوو کا کہنا تھا کہ انہیں بالی ووڈ سے کچھ آفر ز بھی آئیں ہیں لیکن فی الحال ان کی ترجیح کرکٹ ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنے فینز سے یہی کہنا چاہتے ہیں کہ وہ خواب دیکھنا اور ان پر یقین کرنا بند نہ کریں ۔