پولیس اہلکار کی تیسری شادی کی تقریب میں دوسری بیوی کا ہنگامہ ،دولہا گرفتار

پولیس اہلکار کی تیسری شادی کی تقریب میں دوسری بیوی کا ہنگامہ ،دولہا گرفتار
پولیس اہلکار کی تیسری شادی کی تقریب میں دوسری بیوی کا ہنگامہ ،دولہا گرفتار

  

سرگودھا(مانیٹرنگ ڈیسک )سرگودھامیں پولیس اہلکار کی تیسری شادی کی تقریب میں سابقہ بیوی نے ہنگامہ برپا کر کے شادی رکوا دی ۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق امجد علی نامی پولیس اہلکارتیسری شادی کر رہا تھا اور شادی کی تقریب جاری تھی کہ امجد کی دوسری بیوی عظمت بی بی اپنے رشتہ داروں اور پولیس کے ہمراہ شادی کی تقریب میں آ دھمکی اور خوب ہلہ گلہ اور شور شرابا کرتے ہوئے اپنے شوہر کی تیسری شادی کا خواب توڑتے ہوئے تقریب ہی رکوا دی ۔عظمت  بی بی اپنے ساتھ پولیس اہلکاروں کو بھی لائی تھی جنہوں نے امجد علی نامی دولہا کو گرفتار کر لیا ۔عظمت بی بی نے الزام عائد کیا کہ امجد علی اس کے جہیز کا سامان تیسری بیوی کو دینا چاہتا ہے اور اسے نئی نئی شادیاں کرنے کی عادت پڑ چکی ہے ،ہمارے حقوق پورے نہیں کرتا جبکہ چاہتا ہے کہ ایک شادی اور کر لے ،میں ایسا نہیں ہونے دوں گی ۔

مزید :

سرگودھا -