خالد شمیم کی جاری ہونے والی ویڈیو 7جنوری سے پہلے بنائی گئی ،خالد شمیم کی اہلیہ کا تہلکہ خیز بیان

خالد شمیم کی جاری ہونے والی ویڈیو 7جنوری سے پہلے بنائی گئی ،خالد شمیم کی ...
خالد شمیم کی جاری ہونے والی ویڈیو 7جنوری سے پہلے بنائی گئی ،خالد شمیم کی اہلیہ کا تہلکہ خیز بیان

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل میں ملوث ملزم خالد شمیم کے اہلیہ بینا خالد نے کہا ہے خالد شمیم کی جاری ہونے والی ویڈ یو 7جنوری سے دو تین دن پہلے بنائی گئی ہے ،ویڈ یومیں خالد شمیم نے جو سوئیٹر زیب تن کیا ہوا ہے وہ سردیوں کے لیے دیا تھا اور اس سوئٹر کو پہن کر بھی خالد شمیم کو پسینہ نہیں آرہا تو اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ ویڈیو سردیوں میں بنائی گئی ۔ 28دسمبر کوخرم راجہ کی عدالت میں خالد نے مجھے ایک خط دے کر کہا تھا کہ دبئی میں مصطفی کمال سے رابطہ کر لو ،اس ملاقات میں خالد شمیم نے بتا یا تھا کہ میری 3سے 4ویڈ یوز بنائی گئی ہیں ،خالد شمیم نے کہا تھا کہ جج کو یہ بات بتا دینا لیکن میرے سے غلطی ہوئی کے جسٹس کوثر عباسی کو یہ بات نہیں بتا سکی ۔خالد شمیم کے دئیے گئے خط میں بہت سے ایسی باتیں موجود ہیں جو ویڈ یوز میں بھی کہی گئی ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ جب خالد شمیم کی گرفتاری کا پتہ چلا تو ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی ساجد میمن ملنے آئے تھے اور مبارکباد بھی دی تھی۔

6جنوری 2011میر زندگی کا بد ترین دن تھا جب ہم اپنے بچے کو سکول سے لے کر واپس آرہے تھے تو خالد شمیم نے گاڑی کا رخ آفس کی طرف کر لیا اور بتا یا کہ آج تنخواہ ملنی ہے ۔جب خالد شمیم گاڑی سے اتر کر جانے لگے تو دو گاڑیوں میں سوار چار لوگوں نے خالد شمیم کو زبردستی اپنی گاڑی میں بٹھا یا اور لے کر چلے گئے ۔انہوں نے کہا کہ تھانے میں ایف آئی آر درج کرانے کے لیے گئی تو وہاں پر کوئی خاص تعاون نہیں کیا گیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ دن کی سوچ بچار کرنے کے بعد بیرسٹر فروغ نسیم کے ذریعے 11جنوری 2011کو عدالت میں پٹیشن دائر کی ۔

متحدہ سے خالد شمیم کے تعلق کے سوال پر انہوں نے کہا کہ متحدہ کو ووٹ دیتے ہیںاور ہماری ہمدردیاں ایم کیو ایم کے ساتھ ہیں ۔متحدہ کے ذمہ داران کی جانب سے پیسے اور گاڑی چھیننے سے متعلق سوال پر بینا شمیم نے کہا کہ خالد شمیم کے قریبی دوست نے گاڑی کی چابی مانگی اورخالد شمیم کے ایک اور دوست نے گھر کے دوراز ے سے میرے سے15ہزار ڈالر چھین کر فرار ہو گئے ۔انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کو بہت اچھی طرح جانتی ہوں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی کے ٹی سی کے رکن حماد صدیقی سے اس معاملے پر بات کی تھی لیکن متحدہ کی جانب سے کوئی مدد نہیں کی گئی ۔

انہوں نے کہا کہ جب عمران فاروق قتل کیس کا واقعہ ہوا تھا تو خالد شمیم گھر میں سورہا تھا ،ٹی وی پر خبر دیکھ کر خالد شمیم کو اٹھا یاتھا ۔بینا شمیم نے کہا کہ خالد شمیم کے بیرون ملک دوروں کا علم نہیں لیکن اتنا پتہ ہے کہ وہ کاروباری سلسلے میں بیرون ملک جاتے تھے ۔

مزید :

کراچی -اہم خبریں -