7 سال پہلے اپنی سگریٹ نوشی کی عادت کی وجہ سے دنیا میں دھوم مچانے والا یہ بچہ تو آپ کو یاد ہوگا، آج یہ کہاں اور کس حال میں ہے؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

7 سال پہلے اپنی سگریٹ نوشی کی عادت کی وجہ سے دنیا میں دھوم مچانے والا یہ بچہ تو ...
7 سال پہلے اپنی سگریٹ نوشی کی عادت کی وجہ سے دنیا میں دھوم مچانے والا یہ بچہ تو آپ کو یاد ہوگا، آج یہ کہاں اور کس حال میں ہے؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

  

جکارتہ(مانیٹرنگ ڈیسک) 2010ءمیں انڈونیشیاءکے ایک بچے نے اس وقت دنیا میں دھوم مچا دی جب محض دو سال کی عمر میں اس کی سگریٹ کا دھواں اڑاتے ہوئے تصاویر منظرعام پر آئیں۔ اب یہ بچہ کہاں اور کس حال میں ہے، یہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اس بچے کا نام ایلدی ریزل ہے جو دو سال کی عمر سے سگریٹ نوشی کا عادی ہو گیا اور روزانہ 40سگریٹ پینے لگا تھا۔ بچپن میں وہ ایک طرف اپنے کھلونوں کے ساتھ کھیل رہا ہوتا تھا اور دوسری طرف کسی پختہ کار سگریٹ نوش کی طرح انگلیوں میں دبائے سگریٹ کے کش لگا رہا ہوتا تھا۔

’میں نے اس کاروباری سے شادی کی تھی تاکہ یورپ جاکر سکون کی زندگی گزارسکوں لیکن وہ مجھے دبئی لے گیا اور پھر کہنے لگا کہ ہم اس عرب ملک جائیں گے تاکہ۔۔۔‘ مراکشی مسلمان لڑکی کی کہانی جس کا شوہر اسے دھوکے سے داعش کے دارالحکومت لے گیا، پھر کیا ہوا؟ جان کر آپ بھی کانپ اُٹھیں گے

آج ایلدی ریزل کی عمر 9سال ہے اور آپ یہ جان کر ششدر رہ جائیں گے کہ اس نے سگریٹ نوشی ترک کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2013ءمیں اس نے بری عادت سے جان چھڑائی اور اب ایک صحت مند زندگی گزار رہا ہے اور سکول میں چوتھی کلاس میں پڑھ رہا ہے۔ اس کے والدین کا کہنا ہے کہ ”سگریٹ نوشی کے باعث اس نے بہت زیادہ کھانا بھی شروع کر دیا تھا اور موٹاپے کا شکار ہو کرمحض 5سال کی عمر میں اس کا وزن 24کلوگرام تک جا پہنچا تھا۔ اب اس نے سگریٹ چھوڑ کر اپنے وزن میں بھی خاطرخواہ کمی کر لی ہے اور پڑھائی میں بھی بہترین کارکردگی دکھا رہا ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -