اس نوجوان جوڑے کی تصویر میں ایسی کیا بات ہے کہ انٹرنیٹ پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی، جس نے دیکھا بے حد خوفزدہ ہوگیا کیونکہ۔۔۔

اس نوجوان جوڑے کی تصویر میں ایسی کیا بات ہے کہ انٹرنیٹ پر جنگل کی آگ کی طرح ...
اس نوجوان جوڑے کی تصویر میں ایسی کیا بات ہے کہ انٹرنیٹ پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی، جس نے دیکھا بے حد خوفزدہ ہوگیا کیونکہ۔۔۔

  

لندن (نیوز ڈیسک)آپ نے انٹرنیٹ پر پوسٹ کی جانے والی بے شمار سیلفیاں دیکھی ہوں گی لیکن ذرا ایک نظر اس سیلفی پر تو ڈالئے! دی مرر کی رپورٹ کے مطابق یہ سیلفی حال ہی میں ایک انٹرنیٹ صارف نے پوسٹ کی جس میں وہ اپنی شریک سفر کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔ شاید اس جوڑے نے یہ سیلفی اپنے باہمی پیار کی ایک جھلک اپنے دوستوں کو دکھانے کیلئے پوسٹ کی تھی، لیکن جس نے بھی اسے غور سے دیکھا وہ خوف سے کانپ کر رہ گیا۔

اس لڑکی کی تصویر میں ایسی کیا بات ہے کہ دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین غصے سے آگ بگولہ ہوگئے، شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا، کیا آپ وجہ تلاش کرسکتے ہیں؟

کیا آپ کو پتہ چلا کہ خوبصورت چہرے والی لڑکی اور اس کے ساتھی نوجوان کی اس سیلفی میں وہ کونسی بات ہے جو لوگوں کو خوفزدہ کررہی ہے۔ اگر آپ نہیں جان پائے تو اس جوڑے کے پیچھے موجود شیشے میں دھیان سے دیکھئے۔ اس شیشے میں ان کی پشت کا عکس آنا چاہیے، جیسا کہ نوجوان کا عکس آرہا ہے، لیکن لڑکی کی پشت کی بجائے اس کا چہرہ نظر آرہا ہے۔ یہ کیسے ممکن ہے؟ اگر وہ کیمرے کی جانب دیکھ رہی ہے تو شیشے میں اس کے چہرے کا عکس کیونکر نظر آسکتا ہے؟

بس اسی سوال نے انٹرنیٹ صارفین کو پریشان کررکھا ہے ۔ یہ سیلفی ہزاروں بار شیئر کی جاچکی ہے اور لوگ اس پر اپنے اپنے جذبات اور خیالات کا اظہار کررہے ہیں۔ اکثر لوگ تو اس پر اپنی حیرت اور خوف کا ہی اظہار کررہے ہیں، البتہ کچھ گھاگ انٹرنیٹ صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ سیلفی فوٹوشاپ کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -