’میں چھٹیوں پر گئی تھی، واپس آئی تو ٹانگ پر یہ نشان پڑا ہوا تھا، ڈاکٹر کو دکھایا تو اس نے کہا کہ یہ نیل نہیں بلکہ جیتا جاگتا۔۔۔‘ خاتون نے اپنی ٹانگ پر نشان کے پیچھے چھپی ایسی وجہ بتادی کہ جان کر آپ کے بھی رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے

’میں چھٹیوں پر گئی تھی، واپس آئی تو ٹانگ پر یہ نشان پڑا ہوا تھا، ڈاکٹر کو ...
’میں چھٹیوں پر گئی تھی، واپس آئی تو ٹانگ پر یہ نشان پڑا ہوا تھا، ڈاکٹر کو دکھایا تو اس نے کہا کہ یہ نیل نہیں بلکہ جیتا جاگتا۔۔۔‘ خاتون نے اپنی ٹانگ پر نشان کے پیچھے چھپی ایسی وجہ بتادی کہ جان کر آپ کے بھی رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے

  

نیویارک (نیوز ڈیسک) دریا ہو یا سمندر کا کنارہ، موسم گرما میںان جگہوں کی سیر کو آنے والوں کا دل پانی میں غوطہ لگانے کو ضرور مچلتا ہے۔ ایک 45 سالہ امریکی خاتون کیریبین کی سیر کو گئیں تو انہوں نے بھی ساحل سمندر پر نہانے کا خوب لطف لیا، لیکن واپس آنے کے دو ہفتے بعد پتہ چلا کہ کھلے پانی میں نہاتے ہوئے ان کے جسم میں ایک ایسی چیز داخل ہوگئی تھی کہ جس کے بارے میں جان کر ہی رونگٹے کھڑے ہو جائیں۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق خاتون کا کہنا ہے کہ وہ امریکہ واپس آئیں تو دو ہفتے بعد ان کے گھٹنے پر نشانات نمودار ہونے لگے۔ اگلے چند دنوں میں یہ نشان سوجن کی شکل اختیار کرنے لگے اور ان میں بہت زیادہ جلن اور کھجلی ہونے لگی۔ وہ اس پریشانی سے گھبرا کر ہسپتال گئیں، لیکن جب ڈاکٹروں نے ان کا معائنہ کیا تو ایسا انکشاف کردیا کہ بیچاری کے پاﺅں تلے سے زمین نکل گئی۔

سگریٹ کے پیکٹ پر کینسر سے متاثرہ شخص کی تصویر، خاتون نے دیکھی تو پیروں تلے زمین نکل گئی، یہ آدمی دراصل کون تھا؟ خاتون نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی حیران پریشان رہ گیا

ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ یہ پیراسائیٹک انفیکشن کی ایک خاص قسم ’کیوٹینیس لاروا مائیکرینز‘ تھی، یعنی ان کے جسم پر ایک خاص قسم کے کیڑے نے کاٹ کر اپنے انڈے جلد میں داخل کردئیے تھے، جن سے پیدا ہونے والے بچے اب ان کے جسم میں پھل پھول رہے تھے۔ ڈاکٹروں کیلئے یہ بات مزید حیرت کا باعث تھی کہ اس قسم کی انفیکشن عام طور پر کتوں اور بلیوں میں دیکھنے میں آتی ہے، انسانوں میں شاید ہی اس کا ذکر کبھی سننے میں آیا ہو۔

خاتون کے اس انوکھے مسئلے کو ایک تحقیقاتی مقالے کی صورت میں سائنسی جریدے ’جرنل آف ایمرجنسی میڈیسن‘ میں شائع کیا گیا ہے۔ دریں اثناءاینٹی پیراسائیٹک ادویات سے خاتون کا علاج کیا جارہا ہے اور ان کی حالت بہتر ہورہی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -