مسلم لیگ ن آج مردان میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

28 اپریل 2018 (09:45)

مردان (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن آج مردان میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، وزیراعلیٰ شہبازشریف جلسے سے خطاب کریں گے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن آج مردان میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرےگی،جلسے کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے،پنڈال کو پارٹی پرچموں اور پارٹی قیادت کے بینرزسے سجا دیا گیا،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، پارٹی کی قیادت جلسے سے خطاب کریگی۔

مزیدخبریں