مردا ن کے جلسے میں شہبازشریف کی جانب ٹوپی اچھا ل دی گئی

مردا ن کے جلسے میں شہبازشریف کی جانب ٹوپی اچھا ل دی گئی
مردا ن کے جلسے میں شہبازشریف کی جانب ٹوپی اچھا ل دی گئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مردان (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے مردان میں عوامی اجتماع سے خطاب کیا جس میں عمران خان پر شدید تنقید کی ،ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں کوئی کام ترقیاتی کام نظر نہیں آرہا ہر طرف گڑھے اور ٹوٹی پھوٹی سڑکیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان لاہو ر آنا چاہ رہے ہیں ضرور آئیں وہاں عوام نہیں مسلم لیگ ن کے ترقیاتی کام ان کا استقبال کریں گے،تقریر کے اختتام پرانہوں نے عوام سے نعرے بھی لگوائے ،اسی دوران ان کی جانب سٹیج کے نیچے سے ایک ٹوپی اچھال دی ،ٹوپی اچھالنے والے شخص کی شناخت ہارون کے نام سے ہوئی جو ٹیکسلا کارہائشی ہے جس کا کہنا تھا کہ رواں ماہ کی چار تاریخ کواس کی سترہ سالہ بیٹی ایک مدرسہ سے اغوا ہوئی تھی،ملزم کی گرفتاری کے باوجود اس کی بیٹی بازیاب نہیں ہوئی ،شہباز شریف کو بیٹی کی بازیابی درخواست دینا چاہتا تھا۔

خیال رہے مذکورہ شخص نے شہباز شریف کے گرد سیکورٹی حصار کوتوڑتے ہوئے وزیر اعلی کو اپنی جانب متوجہ کرنے کے لئے ان کی طرف ٹوپی اچھالی تھی ،تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ شہباز شریف نے اس واقعے کا نوٹس لیا ہے یا نہیں۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /مردان