مہنگائی کی شرح میں پچھلے سال کی نسبت 12.91 فیصداضافہ

مہنگائی کی شرح میں پچھلے سال کی نسبت 12.91 فیصداضافہ
مہنگائی کی شرح میں پچھلے سال کی نسبت 12.91 فیصداضافہ

  

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کی رپوٹ جاری کردی جس کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں پچھلے سال کی نسبت 12.91 فیصداضافہ ہوا۔ ملک بھر سے 53 اشیاکی قیمتوں کا تقابلی جائزہ لیا گیا، 20 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 10 میں کمی اور 23 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران ٹماٹر، پیاز ،آلو، انڈے ، کیلا، دال مونگ، چینی، دال ماش، ادرک، دال چنا، چائے کی پیالی،مٹن گوشت، دہی،بریڈ بڑا گوشت، چاول  سگریٹ، دال پلیٹ اور گڑ کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔رپورٹ کے مطابق چکن ، ایل پی جی سلنڈر، گندم، آٹے کا تھیلا، جلانے کی لکڑی، سرخ مرچ ( پسی ہوئی) کوکنگ آئل گھی اور دال مسور کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔ادارہ شماریات کے مطابق چاول باسمتی ٹوٹا، تازہ دودھ، خشک دودھ، سرسوں کا تیل، نمک، چائے کی پتی، گوشت پلیٹ، کپڑا (لان پرنٹڈ)، مردانہ و زنانہ جوتے، بجلی و گیس چارجز، مٹی کا تیل، بلب، صابن، پٹرول، ڈیزل، لوکل کال اور نہانے کی صابن کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد