پاکستان میں امریکی قونصلر آپریشن میں کوئی تبدیلی نہیں آئی:ترجمان

پاکستان میں امریکی قونصلر آپریشن میں کوئی تبدیلی نہیں آئی:ترجمان
پاکستان میں امریکی قونصلر آپریشن میں کوئی تبدیلی نہیں آئی:ترجمان

  

اسلام آباد (صباح نیوز)امریکی سفارت خانے کے ترجمان نے کہا ہے کہ ویزا پالیسی پاکستان اور امریکا کا باہمی معاملہ ہے، اس پر دونوں ملکوں میں بات چیت جاری ہے۔

اسلام آباد میں ترجمان امریکی سفارتخانہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں قونصلر آپریشن جاری ہے۔ اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔اس سے پہلے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے حوالے سے خبر آئی تھی کہ پاکستان اور گھانا کو پابندیوں کا سامنا کرنیوالے ملکوں کی فہرست میں شامل کردیا گیا ہے۔اس فہرست میں گیمبیا، گیانا، اریٹریا، گنی، سیرالیون، لاوس اور کیمبوڈیا شامل ہیں۔ یہ فہرست ان ملکوں کی ہے جو بے دخل کیے گئے افراد کو واپس نہیں لیتے، مقررہ مدت سے زائد امریکا میں رکنے والے شہریوں کی وجہ سے بھی پابندی کا سامنا ہے.

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -