پیپلزپارٹی کا یکم مئی کوخیبر پختو نخوا میں حکومت کے خلاف احتجاج کا اعلان

 پیپلزپارٹی کا یکم مئی کوخیبر پختو نخوا میں حکومت کے خلاف احتجاج کا اعلان
 پیپلزپارٹی کا یکم مئی کوخیبر پختو نخوا میں حکومت کے خلاف احتجاج کا اعلان

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی خیبر پختو نخوا کے صدر ہمایوں خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی یکم مئی کوخیبر پختو نخوا میں حکومت کے خلاف احتجاج کرے گی ۔بلین ٹری کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی کے رپورٹ آنے کے بعد  اس  میں ہونے والی کرپشن  پر بھی نیب میں درخواست دی جائے گی حکومت نے عوام سے ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھروں کا وعدہ کر کے ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے پہلے کہا کہ ایک ارب درخت لگائے ہیں لیکن جب چائنہ جا رہے تھے تو کہہ رہے تھے کہ چار ارب درخت لگائیں ہیں، خیبر پختو نخواہ میں تمام ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف احتجاج کر رہا ہے،وزیراعظم  قبائلی علاقوں میں جا کر جلسے کر رہے ہیں، یہ قبل از وقت دھاندلی ہے ۔ہمایوں خان نے کہا کہ آج پیپلزپارٹی خیبر پختو نخواہ کے عہدیداروں کی چیئر مین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات ہوئی ہے،اس میں خیبر پختو نخواہ میں بلین سونامی ٹری منصوبے میں ہونے والی کرپشن کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ہے اور ایک پارلیمانی کمیٹی بنائی گئی ہے جو اس کرپشن کو بے نقاب کرے گی،وزیراعظم بین الاقوامی سطح پر جا کر جھوٹ بولتے ہیں اور گورنر خیبر پختو نخواہ نے بھی جھوٹ بولا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ مہنگائی بے روز گاری کے خلاف پاکستان پیپلزپارٹی خیبر پختونخواہ پشاور میں حکومت کی پالیسیوں اور اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف یکم مئی کو احتجاج کر رہی ہے،اس احتجاج میں پیپلزپارٹی کے ساتھ ڈاکٹرز پیرا میڈیکل سٹاف اور مزدور بھی ہوں گے کیونکہ غریب لوگ اس مہنگائی کا مقابلہ نہیں کر سکتے وہ تنگ ہو کر اس حکومت کے خلاف ہمارے ساتھ احتجاج مین شریک ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ مہنگائی کے دور میں کوئی غریب آدمی اپنا علاج نہیں کروا سکتا ،وزیراعظم پہلے کہتے تھے مرغی پالو پھر گدھے پالو چائنہ بھیجنے کے لئے اور پھر چوہے پکڑو تا کہ آپ کوپیسے ملیں،اب ایک کروڑ اور پچاس لاکھ گھروں کے بات کر کے عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا ہے۔ ہمایوں خان نے کہا کہ ہم خیبرپختو نخواہ کے متعلق ایشوز پر احتجاج کریں گے کہ ہمارے صوبے میں کس قدر کرپشن ہوئی ہے؟ غریبوں کا جینا مشکل کر دیا گیا ہے، احتجاج میں مالم جبہ سکینڈل و دیگر ایشوز کو اٹھایا جائے گا قبائلی عوام پاکستان پیپلزپارٹی کی خدمات کے معترف ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -