پاکستان میں قونصلر آپریشن جاری ہے:امریکی سفارتخانہ

پاکستان میں قونصلر آپریشن جاری ہے:امریکی سفارتخانہ
پاکستان میں قونصلر آپریشن جاری ہے:امریکی سفارتخانہ

  

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی سفارت خانے کے ترجمان نے کہا ہے کہ ویزا پالیسی پاکستان اور امریکا کا باہمی معاملہ ہے، اس پر دونوں ملکوں میں بات چیت جاری ہے۔اسلام آباد میں ترجمان امریکی سفارتخانہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں قونصلر آپریشن جاری ہے۔ اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔اس سے پہلے سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے حوالے سے خبر آئی تھی کہ پاکستان اور گھانا کو پابندیوں کا سامنا کرنےوالے ملکوں کی فہرست میں شامل کردیا گیا ہے۔

مزید : قومی