سردار اسلم سکھیرا کا انتقال!

سردار اسلم سکھیرا کا انتقال!

  

ریٹائرڈ بیورو کریٹ اور شہر کی ایک سماجی شخصیت سردار اسلم سکھیرا مختصر علالت کے بعد 90سال عمر پا کر وفات پا گئے،ان کو لاہور کے نواحی علاقے میں سپردِخاک کر دیا گیا۔ سردار اسلم سکھیرا سیکرٹری کے عہدے سے ریٹائر ہوئے وہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ، ڈپٹی کمشنر اور کمشنر بھی رہے۔لاہور میں اے ڈی ایم کی حیثیت سے ان کا دور بہت بہتر گذرا، وہ اہل اور ملنسار طبیعت کے مالک تھے، ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے مضمون/کالم نویسی اختیار کی اور اہم موضوعات پر ہر ہفتے لکھا کرتے تھے،ان کا موضوع خصوصاً ملک کو درپیش انتظامی امور ہوتے۔ان کی نمازِ جنازہ میں عدلیہ کے اراکین، وکلا، سیاسی رہنماؤں اور شہریوں کی بھاری تعداد نے شرکت کی،ان کے ایک صاحبزادے احمد نواز سکھیرا وفاقی سیکرٹری صنعت و تجارت اور دوسرے احمد جمال سکھیرا ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ہیں،دو صاحبزادیاں بھی پسماندگان میں ہیں، مرحوم کی مغفرت کے لئے دُعا گو ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مزید :

رائے -اداریہ -