پانی ضائع کرنے پر 13سروس سٹیشن، بل کی عدم ادائیگی پر 2فیکٹر یاں سیل
لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے سروس اسٹیشنز کے گرد گھیرا تنگ کر دیا۔جی اے ٹو اسامہ شیرون نیازی نے واسا اہلکاروں کے ہمراہ دوسرے روز بھی شالا مار زون میں سروس اسٹیشز کادورہ کیا۔ 13سروس اسٹیشن شالا مار زون میں سیل کر دیئے جن میں میاں سروس اسٹیشن، ناصراقبال سروس اسٹیشن، شاہ جاوید احمد،جاوید خان راج، محمد عثمان،محمد ارشد،دلاور حسین سروس اسٹیشن شادباغ،عبدالمجید، سرفراز،محمد گل خان، محمد جاوید،افضل خان سروس اسٹیشن باجا لائن لاہور شامل ہیں۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ بل کی عدم ادائیگی کی وجہ سے اور واٹر ری سائیکلنگ پلانٹ نہ ہونے کی وجہ سے سروس اسٹیشن کو سیل کیا گیاہے۔جی اے ٹو اسامہ شیرون نیازی نے دو فیکٹریوں کو بھی بل کی عدم ادائیگی کی وجہ سے سیل کیا۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا کہ سروس اسٹیشنزکیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔